۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی علاقوں میں جنگ جیسے حالات پیدا ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں ایک فلسطینی زخمی اور 4 کو گرفتار کر لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی علاقوں میں جنگ جیسے حالات پیدا ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں ایک فلسطینی زخمی اور 4 کو گرفتار کر لیا گیا۔

جہاد اسلامی تنظیم نے کہا کہ شہید ہونے والے فلسطینی اس تنظیم کے دو فیلڈ کمانڈر تھے۔ جنین میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب صبح اسرائیلی فوجی کچھ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے وہاں پہنچے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جھڑپ میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جہاد اسلامی تنظیم نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں نوجوان ان کے کمانڈر تھے جنہوں نے اسرائیلی فوجیوں سے لڑتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کیا۔

تنظیم نے کہا ہے کہ دونوں کمانڈروں کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا اور ان اسرائیلی حملوں سے ہمارا مزاحمتی جذبہ کمزور نہیں ہو گا۔

دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد دو روز کے اندر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی علاقوں پر بار بار چھاپے مار رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کئی ماہ سے مغربی کنارے کے شہروں جنین اور نابلس پر حملے کر رہی ہے جہاں اسرائیل کے خلاف مزاحمت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .